دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان :حضرت بہاءالدین زکریاملتانیؒ کا 780واں سالانہ عرس شروع ہوگیاہے

ملتان :حضرت بہاءالدین زکریاملتانیؒ کا 780واں سالانہ عرس شروع ہوگیاہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی کے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

حضرت بہاء الدین زکریا کے 780ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کے موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سجادہ نشین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملکر  مزار کو غسل دیا۔

مرید حسین قریشی ، زین حسین قریشی اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر بھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زائرین کی بڑی تعداد دربار پر موجود تھی۔

سردار عثمان احمد خان بزدار نے آج  حضرت بہاءالدین زکریا کے مزار پر حاضری دی تو اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

About The Author