دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ:کانسٹیبل نے جوانمردی سےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

مظفرگڑھ:پولیس جوان نے بس ڈرائیور پر نشانہ کیئے ہوئے ڈکیت کی پستول کے فائر اپنے جسم پر کھا لیئے، درجنوں مسافروں کی جان بچاتے ہوئے ڈکیت کو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

تفصیل کے مطابق حیدر علی کانسٹیبل 1420 جو کہ خانگڑھ تھانہ کا رہائشی ہے اور اس وقت پنجاب کانسٹیبلری میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے،ملتان متی تل سے واپس گھر خانگڑھ جا رھا تھا کہ جس بس میں سوار تھا کہ ڈکیت نے اس کے ڈرائیور پر پستول کو تان کر بس کو روک لیا۔

کنڈکٹر نے وردی میں ملبوس پولیس جوان کو فوراَ امداد کیلئے بلایا، حیدر خان اپنا فرض سمجھتے ہوئے بے تیغ مسلح ڈکیت کی طرف لپکا کہ ڈرائیور سے اپنی توجہ ہٹاتے ہوئے ڈکیت نے پولیس جوان پر فائر کھول دیئے، دو فائر حیدر خان کے جسم پر لگے، حیدر کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ڈکیت، پولیس جوان کے زخمی ہونے کے بعد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ  کر بھاگ گیا جسکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

About The Author