دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے کوئی اسے سنبھالنے والا ہے نہ حکمرانوں کو ادراک ہے،خان صاحب اور ان کی ٹیم شعبدہ بازی سے باہر نکلیں اور حالات کا ادراک کریں۔

پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیاہے۔

بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان مصطفے نواز کھوکھر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ٹیکس احداف کی حصولی میں ناکامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا ،ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی کے احداف میں 118 ارب کی کمی کا سامنہ ہوا تو بجلی کی قیمت بڑھا دی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناکامیوں کا بدلا عوام سے کیوں لیا جا رہا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے نے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، غریب لوگوں سے دو وقت کی روٹی اور کاروباری طبقے کا کاروبار چھینا جا رہا ہے

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے کوئی اسے سنبھالنے والا ہے نہ حکمرانوں کو ادراک ہے،خان صاحب اور ان کی ٹیم شعبدہ بازی سے باہر نکلیں اور حالات کا ادراک کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے آنکھیں نہ کھولیں تو حالات قابو سے نکل جائیں گے۔

About The Author