دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس 11 لاڑکانہ کےضمنی انتخاب کیلئے 11 امیدوار میدان میں

پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے جمیل احمدسومرو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

پی ایس 11 لاڑکانہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 52 ہزار 6 سو 14 ہے۔

حلقہ میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 16 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69 ہزار 5 سو اٹھانوے ہے

حلقہ میں کل 138 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

مردوں اور خواتین کے لیے 43،43 جبکہ 52 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

حلقہ میں پولنگ 17 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ یہ حلقہ جی ڈی اے کے امیدوار کی نااہلی کے باعث خالی ہواہے۔

About The Author