دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایس ایچ او کوٹ ادو کی صحافیوں سے ملاقات

:پولیس اسٹیشن آفیسر کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تھانہ کی حدود میں پولیس کاگشت مزید بڑھا دیا، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور قانون شکن کی بلا خطر نشاندہی کریں۔

کوٹ ادو:پولیس اسٹیشن آفیسر کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تھانہ کی حدود میں پولیس کاگشت مزید بڑھا دیا، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور قانون شکن کی بلا خطر نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطے اور میل جول کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں، اور عوام سے رابطے بحال رکھنے میں صحافیوں کا بہت بڑا کردار ہے،سائلین کی عزت انہیں عزیز ہے،تھانے میں کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائے گی، اداروں میں کمزوری اور کو تاہیاں ہو سکتی ہیں جن کی اصلاح کیلئے صحافی براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج پریس کلب کوٹ ادو کے صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا،اس موقع پرجنرل سیکرٹری آصف شہزاد خان،شیخ فیاض احمد،سعیداحمد انصاری‘ محمد طارق روحانی‘طارق اسماعیل بھٹہ،‘محمد اظہر فاروق،ابوالکلام،عمر دراز،تیمور اطہر،راناگل شیر احمد ودیگر شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے محافظ فورس ہے جو ہمہ وقت سے بدامنی چوری ڈکیتی کے خلاف کمر بستہ ہو کر میدان میں تپتی دھوپ ہو یا سردی یا طوفانی ہوا سمیت کسی بھی حالات میں چوکنا ہو کر شہریوں کی خوشیوں کے لیئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں،عوام بھی تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چور گینگ سمیت موبائل چوروں کے علاوہ سماج دشمن عناصر کی گرفتاری،ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں پولیس تھانہ کوٹ ادو کو خاطر خواہ کامیابی ملی ہے،جن سے ریکوری بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش،رسہ گیر،ڈکیٹ،اشتہاری ملزمان یا تو علاقہ چھوڑ دیں یا اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں ہم تھانہ کوٹ ادو کی حدود میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے بہت جلدجرائم پیشہ افراداور منشیات حوالات میں بند ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کوٹ ادو کا امن کسی کو برباد ہرگز نہیں کرنے دیں، ملزمان کتنے بھی بااثر ہوں قانون کے شنکجے سے نہیں بچ سکتے،انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں صحافی انتہائی اہم سٹیک ہولڈر ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے خبر کو بریک کریں

About The Author