مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ : پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے مستقل و غیر مستقل ناکہ بندی پوائنٹس ختم

ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع میں کوئی بھی مستقل یا غیر مستقل ناکہ بندی پوائنٹ نہیں قائم کیے جائیں گے عوام کے جان و مال عزت آبرو کے تحفظ لیے اپنی تمام تر قوتوں کوبروئے کار لایا جائے ۔

کوٹ ادو:ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے مستقل و غیر مستقل ناکہ بندی پوائنٹس ختم، شہری تھانوں میں ایڈمن آفیسر کی تعیناتی سے مقدمات کا فوری اندراج کروا سکیں گے۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی اومظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز و محرران تھانہ سے میٹنگ کی اور کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے۔ فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ عوام کے ساتھ اپنے رویوں میں نرمی اور بہتری لائی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے ۔ اگر کوئی شخص درخواست لے کر آتا ہے تو بلا تاخیر اس کا کیس رجسٹر کیا جائے۔

صادق علی ڈوگر نے کہا کہ اسی حوالے سے ہر تھانہ میں ایڈمن افسر تعینات کیئے جا رہے ہیں جو فوری طور مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں گے اور غلط کہانی ہونیکی صورت میں بجی روزنامچہ میں صورتحال تحریر کرینگے، ہر آنے والا شہری تھانے سے ان اٹینڈنٹ نہیں جائیگا،اس حوالے سے تحریری رپورٹ درج کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں کوئی بھی مستقل یا غیر مستقل ناکہ بندی پوائنٹ نہیں قائم کیے جائیں گے عوام کے جان و مال عزت آبرو کے تحفظ لیے اپنی تمام تر قوتوں کوبروئے کار لایا جائے ۔

ڈی ایس پی ٹریفک مظفرگڑھ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے جناب صادق علی ڈوگر صاحب نے کہا کے ٹریفک پولیس تک عوام کی رسائی کو آسان کیا جائے گا۔ ٹریفک لائسنسنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور تمام ناکہ بندی پوائنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، غیر ضروری ناکہ بندی پر سخت کارروائی کی جائیگی، مصالحتی کمیٹی کو فعال بنانے پر زور دیا گھریلو چھوٹے چھوٹے تنازعات کے لیے مصالحتی کمیٹی شامل کیا جائے مگر کسی فوجداری مقدمہ کو ان کے ریفر نہ کیا جائے،

%d bloggers like this: