دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صادق آباد:ریلوے حکام نے سینکڑوں پتھارے مسمار کردیے

رحیم یار خان کی تحصیل  صادق آباد کے لنڈا بازار میں ریلوے حکام  نے دکانداروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں پتھارے مسمار کردئیے ۔

ریلوے حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دکانداروں کے ذمہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے واجبات ہیں ۔ عدم ادائیگیوں کی وجہ سے آپریشن کیا جارہا ہے ۔

دوسری طرف دکانداروں کا مؤقف ہے کہ  ایک سال سے ریلوے نے خود کرایہ لینا بند کررکھا ہے۔ ہم دکانوں کا کرایہ ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

دکانداروں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان کا روزگار برباد نہ کیا جائے ۔ ہم تمام واجبات ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

About The Author