دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان: پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،تھانیدار زخمی

پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔

رحیم یار خان: بدنام زمانہ  اندھڑ گینگ  نے  پولیس کی  موبائل وین  پر فائرنگ  کی ہے جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ساجد حسین شدید زخمی ہوگیا۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق موبائل وین پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گزشتہ رات گشت پر تھی۔ زخمی پولیس اہلکار کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔

About The Author