انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ گوگل نے آج اپنا ڈوڈل پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے نام کیا ہے۔
وحید مراد پاکستانی فلم نگری کی ایسی داستاں کا نام ہے جیسے کوئی بُھلا نہ سکا ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی اداکار کے مداح آج انکی اکیاسی ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بطور پروڈیوسرواسکرپٹ رائٹر وحید مراد پہلے پاکستانی اداکار تھے جن کی فلموں کی پلاٹینیم،ڈائمنڈ،سلوراورگولڈن جوبلی منائی گئی۔
چاکلیٹی ہیرووحید مراد دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی شہر قائد کراچی شفٹ ہو گئے۔
اپنے دور کے ورسٹائل فنکار وحید مراد نے اپنی فنی کیریئر کا آغاز انیس سو باسٹھ میں فلم ہیرا اور پتھر سے کیا تھا۔
وحید مراد نے فلموں میں اداکاری کےدوران ہیر اسٹائل اور دلکش لباس کے ذریعے اپنے دور مین خوب شہرت حاصل کی ۔
چاکلیٹی ہیرو نے ایک سو پچیس فلموں میں لازوال کردار ادا کیےجبکہ ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر،دل میرا دھڑکن تیری،ارمان ،عندلیب، مستانہ اور دیور بھابی شامل ہیں۔۔۔وحید مراد کی اداکارہ زیبا اور رانی کے ساتھ جوڑی خوب سپرہٹ ہوئی ۔
شاندار فن اداکاری پر لیجنڈ اداکار وحید مراد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا یہ خوبصورت فنکار پینتالیس برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوگیا۔
اے وی پڑھو
سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے||حسنین جمال
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب