دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش

بارش سے سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں جس کی وجہ سے سیوریج سسٹم فیل ہوگیا۔

کوٹ ادو:کوٹ ادو اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش سے ٹیلیفون اور بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔

6 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی۔

اس بار ےتفصیل کے مطابق کوٹ ادو و گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔

بارش سے سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں جس کی وجہ سے سیوریج سسٹم فیل ہوگیا۔

دوسری طرف ایک گھنٹے کی موسلادھاربارش سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام مکمل طور پر معطل ہوگیا 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہوسکی تاہم رات گئے بجلی کو بحال کر دیا گیا۔

About The Author