جنوری 4, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوچ شریف:  تیزاب گردی کا شکار محنت کش چل بسا

اوچ شریف:  تیزاب گردی کا شکار محنت کش اسپتال میں چل بسا۔

مقامی پولیس کے مطابق محنت کش انعام کئی روز سے زںدگی و موت کی کشمکش میں اسپتال زیر علاج تھا ۔

موضع ککس کے کاشتکار انعام پر اوباشوں نے کچھ روز قبل  معمولی تنازعہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

اوچ شریف پولیس کا کہنا ہے کہ  تیزاب پھینکنے والے ملزمان فاروق اور جاوید کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیاہے اور اس حوالے سے درج مقدمہ میں قتل کی دفعہ بھی لگادی گئی ہے ۔

محنت کش انعام کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

About The Author