مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لورالائی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کا حملہ ،ایک اہلکار شہید ،3زخمی

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں محکمہ زراعت آفس کے قریب ناکے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آج شام دوران  گشت پر موجود  ایگل فورس  کی گاڑی پر خودکش حملہ کردیا۔

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک خودکش حملے میں  ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے  ہیں -سیکیورٹی  فورسز کی فائرنگ سے دوسرا حملہ آور ہلاک ہوگیا -دھماکے میں ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت نہ ہوسکی –

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں محکمہ زراعت آفس کے قریب ناکے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آج شام دوران  گشت پر موجود  ایگل فورس  کی گاڑی پر خودکش حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ  3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ  سےایک حملہ  آور مارا گیا، جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر ناکے کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زراعت آفس کے  قریب ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی اور خود کش دھماکہ بھی کردیا۔

کمشنر لورالائی سہیل الرحمان کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں دوسراحملہ آور مارا گیا، جبکہ پہلے والے نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
کمشنر لورالائی کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی  ہے –

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی  میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعہ میں سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے –

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد وں کا دلیری سے مقابلہ کر کے جرات و بہادری کی اپنی روایات کو برقرار رکھا ۔

وزیراعلی بلوچستان  کے مطابق دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرینگے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف فورسز کے حوصلے و عزم قابل فخر ہے۔انہوں نےشہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔

%d bloggers like this: