ڈیرہ غازیخان :ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئےتحصیل تونسہ کی بڑی منڈی پل قمبر سے اڈا قادر آباد کے قریب پڑدان شرقی میں منتقلی کیلئے اانتظامات شروع کردئیے ہیں ۔
واضح رہے کہ پل قمبر کی یہ مویشی منڈی ہر منگل کو لگائی جاتی ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سی اسی مقام پر لگتی چلی آرہی ہے ۔
اب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں یہ اقدام سامنے آیا ہے ۔
منڈی کی منتقلی کیلئے پڑ دان شرقی پر گراؤنڈ کی تیاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ قدیم اور علاقے کی سب سے بڑی منڈی پل قمبر سے پڑدان شرقی منتقل ہو جائےگی ۔
واضح رہے کہ انڈس ہائی وے پر پُل قمبر سے یہ منڈی اٹھاکر لگ بھگ دس کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں انڈس ہائی وے منتقل کی جارہی ہے-
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری