اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پل قمبر کی تاریخی منڈی کی منتقلی کے منصوبے پر عمل شروع

ڈیرہ غازیخان :ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئےتحصیل تونسہ کی بڑی منڈی پل قمبر سے اڈا قادر آباد کے قریب پڑدان شرقی میں منتقلی کیلئے اانتظامات شروع کردئیے ہیں ۔

واضح رہے کہ پل قمبر کی یہ مویشی منڈی ہر منگل کو لگائی جاتی ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سی اسی مقام پر لگتی چلی آرہی ہے ۔

اب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں یہ اقدام سامنے آیا ہے ۔

منڈی کی منتقلی کیلئے پڑ دان شرقی پر گراؤنڈ کی تیاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ قدیم اور علاقے کی سب سے بڑی منڈی پل قمبر سے پڑدان شرقی منتقل ہو جائےگی ۔

واضح رہے کہ انڈس ہائی وے پر پُل قمبر سے یہ منڈی اٹھاکر لگ بھگ دس کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں  انڈس ہائی وے منتقل کی جارہی ہے-

%d bloggers like this: