دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لئے خوشخبری

ڈیرہ غازی خان:کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی ذاتی کاوش سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے لئے پہلے مرحلے پر چار کروڑ روپے کی مشینری فراہم کردی گئی ہے ۔

فراہم کی گئی مشینری میں 18 ٹریکٹر ٹرالی،15 لوڈر رکشے اور چار لوڈر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں دیگر مشینری بھی جلد مل جائے گی۔

کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ فراہم کردہ مشینری سے شہر صفائی کے امور بہتر طور پر حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مستقل طور پر موجود کچرا پوائنٹ کو صاف کیا جارہا ہے پھر تمام کچرا شہر سے دور غازی گھاٹ اور سخی سرور کے مقامات پر تلف کیا جائیگا۔

کمشنر مدثر ریاض ملک نے شہر کا دورہ کیا نئی مشینری کو چیک کرنے کے ساتھ صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

About The Author