ڈیرہ غازیخان:ڈی پی او اسد سرفراز کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے۔
دوران کاررواٸی 3 کس ملزمان شراب اور چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے درجنوں لیٹر شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق محمد فیضان اور محمد آصف سے 150 بوتل شراب کی برآمد کی گئی جبکہ جمشید کے قبضہ سے 1530 گرام چرس برآمد ہوئی ۔
پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لۓ والدین اور اساتذہ پولیس کا ساتھ دیں۔اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری