مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عثمان بزدار نے ڈیرہ کو اربوں روپے کے پراجیکٹ دیے،زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان  :وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حلقہ انتخاب نہ ہو نے کے باوجود ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کیلئے مشینری کی
خریداری کا عمل شروع کردیاگیاہے ملتان ، لاہور ، فیصل آباد کی واسا ٹیموں نے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی شروع کی تو پتہ چلا کہ شرپسند عناصر عوام کو مسائل میں دھکیلتے رہے ہیں سیوریج پائپ لائن میں پتھروں سے بھری بوریاں سیل کر کے پھینکی گئیں اور بارہ مقاما ت سے بوریاں برآمد کی گئیں انہو ںنے کہاکہ کمشنر کی ہدایت پر بوریاں ڈالنے والوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے اور شرپسند عناصر کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کرنے والو ںکو پچاس ہزار روپے تک نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے وفاقی وزیرمملکت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے دو ارب ستر کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اور مرحلہ وار کام شروع کر د یا جائے گا سالڈ و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کیلئے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکیے گئے اور بارہ کروڑ روپے کے فنڈز وصول ہو گئے ہیں تین ماہ کے اندر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کام شروع کر دے گی انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن نے دباﺅکے باوجود نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور غیر قانونی 96تعمیرات سیل کر دی گئیں انہو ںنے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں27کروڑ روپے کے فنڈز نادہندگان کے ذمہ واجب الادا ہیں جن کی ریکوری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ کارپوریشن کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کمی ہے جس کی معاونت کیلئے وزیر اعلی پنجا ب نے دیگر شہروں سے مشینری ، سنیٹری ورکرز او رآفیسربھیجے ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج لائن کھولنے کا عمل جاری ہے بہت جلد صورتحال بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء، چیف آفیسر اقبال فرید ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک ، ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف ملک اقبال ثاقب و دیگر موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ مشینری میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔

ایک اور تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی،وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک اور دیگر نے وزیر اعظم کے "احساس،آپ کی دہلیز پر” کے تحت دارالاحساس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کمشنر مدثر ریاض ملک اور دیگر موجود تھے
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان یتیم اور غریب افراد کی کفالت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیر اعظم کا احساس پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے غریب افراد کے علاج معالجہ اور مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے دارالاحساس کےلئے 200 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔ غریب اور یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے
کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ دارالاحساس میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔وہ بھی یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے آئیں گے
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔کھلی کچہری میں مرد و خواتین سائلین کی زبانی اور تحریری درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے©️

%d bloggers like this: