مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع خانیوال میں انتہائی خطرناک ڈکیت گرفتار

  1. ضلع خانیوال میں انتہائی خطرناک ڈکیت گرفتار اور لاکھوں مالیت کا مال برآمد کرلیا گیا ہے ۔

  2. تفصیل کے مطابق ھائی وے پر اور گھروں میں مسلح افراد داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے ۔

  3. ترجمان خانیوال پولیس کے مطابق ڈی پی او  اورایس ڈی پی او  سرکل کبیروالہ نے اپنی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دیکرگائیڈلائن دی ٹیم نے انتھک محنت سے تین گینگ گرفتار کئے۔

  4. یہ گینگ خانیوال کے علاوہ وھاڑی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیالکوٹ میں بھی وارداتیں کرتے تھے ان میں گینگ نمبر 1-سجاد عرف سجادی کے 4 ممبر گینگ نمبر 2-عبدالعزیز عرف جیجا کے 5 ممبر گینگ 3-منظر عباس عرف منطری کے 3 ممبر تھے۔

  5. تفصیل برآمد گی مال 1 طلائی زیورات مالیت 1 لاکھ نقدی 1 لاکھ ریال سعودی 60 موٹرسائیکل 4 عدد مالیت 2 لاکھ 50 ھزار موبائل فون 13 عدد مالیت 1 لاکھ 50 ھزار 1راس بیھنسا مالیت 2 لاکھ روپے کل برآمدگی 8 لاکھ اور برآمدگی اسلحہ ایمونیشن میں کلاشنکوف 1عدد پسٹل 30بور/ریوالور 6 عدد 70 عدد گولیاں تمام ملزمان کریمنل اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

%d bloggers like this: