دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ:سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ انتقال کرگئے

لیہ:سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ لاہور میں  ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔

ملک اللہ بخش سامٹیہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق انکی  نماز جنازہ شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ آبائی گاؤں بستی نوشہرہ ضلع لیہ میں ادا کی جائے گی۔

ملک اللہ بخش سامٹیہ ضلع لیہ میں 3 دفعہ ممبر  صوبائی اسمبلی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

اللہ بخش سامٹیہ کی وابستگی زیادہ تر ق لیگ کی ساتھ رہی ،آزاد پیلپز پارٹی اور ق لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق اللہ بخش سامٹیہ خوش اخلاق ملنسار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے تعزیت کے لئے ان کے گھر عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

About The Author