دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں ائر کولر کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی

ملتان: ڈینگی مچھر کے خلاف احتیاطی مہم کے تحت سرائیکی وسیب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں  ائر کولر کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے تمام محکموں کو ” ائر کولرز بند کرو” مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملتان کے  اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور کاروباری مقامات پر لگے کولر بھی ہٹائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹیم ضلع کے تمام ڈی کلاس ویگن اسٹینڈز سےائر کولرز ہٹوائے گی۔

ضلع میں متعدد مقامات پر ائر کولرز سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا،عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔

About The Author