دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: ٹی ایچ کیو میں نرسنگ اسٹاف کی مجرمانہ غفلت

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی وارڈ میں نرسنگ سٹاف کی مجرمانہ غفلت انجکشن اور ڈرپس مریضوں کے پاس جاکر بیڈز پر لگانے کی بجائے اپنے نرسنگ سٹیشن میں بلاکر لگانے لگے علاج کے نام پر مریضوں کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔عملہ غائب رہنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی وارڈ میں نرسنگ سٹاف کی مجرمانہ غفلت انجکشن اور ڈرپس مریضوں کے پاس جاکر بیڈز پر لگانے کی بجائے اپنے نرسنگ سٹیشن میں بلاکر لگانے لگے۔

علاج کے نام پر مریضوں کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے ۔عملہ غائب رہنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

14 لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو تبدیلی کے زد میں گزشتہ ادوار میں ملنے والی سہولیات اور ادوایات موجودہ دور حکومت ناپید شعبہ ایمرجنسی میں عملہ کی ہٹ دھرمی علاج کے نام پر مریضوں کی تذلیل کی جانے لگی ۔

وارڈ میں موجود عملہ ڈیوٹی سے غائب رہنے لگا مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض انجکشن اور ڈرپس لگوانے کیلئے چل کر نرسنگ ٹریٹمنٹ روم جانے پر مجبور ہیں ۔مریضوں کو ڈرپس ہاتھ میں تھمادی گئی عملہ کی غیر موجودگی وارڈ میں موجود مریضوں کے ورثاء انکی ٹریٹمنٹ خود کرنے پر مجبور ہیں مریض اور انکے لواحقین نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author