نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وکٹوریہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد60ہوگئی

بہاول پور: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں زیر علاج مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈینگی وائرس ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ وکٹوریہ اسپتال میں بھی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد وکٹوریہ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈینگی کا علاج کرنے والے سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں ڈینگی سے متاثرہ جو مریض آ رہے ہیں انہیں علاج کے ساتھ ساتھ احتیاط کی بھی سخت ضرورت ہے اور ایسے مریضوں کو عام مچھروں سے بھی بچانا لازمی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش پاتا ہے اس لیے اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے گھروں ، دوکانوں دفاتر وغیرہ میں جہاں پانی کھڑا ہے اسے فورا ختم کریں۔

ڈینگی ایک خطرناک وائرس ضرور ہے لیکن اسکا مکمل اور بہترین علاج موجود ہے اس لیے اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ادھر  نشتر اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں  میں بھی اضافہ ہواہے ، 8 نئے مریض داخل ہونے سے تعداد 17 ہوگئی ۔  آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج 9 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں دیگر وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا ۔ نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 7 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں۔

About The Author