دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صرف دو ہزار روپے رشوت لینے پر ہیڈ ماسٹر گرفتار

بہاول پور: اینٹی کرپشن بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار روپئے رشوت لینے والے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔

پرائمری سکول امیر اباد اُچ شریف کے استاد نے اپنے اسکول ٹیچر کی چھٹی کے لیے دو ہزار روپئے لیے۔

احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ اُچ شریف میں موجود گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد کے استاد محمد ارشاد گڈانی نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ سکول ہیڈ ماسٹر تحسین عباس نے رخصت اتفاقیہ منظور کرنے کے لیے دو ہزار روپئے رشوت طلب کی ہے۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر جمشید اکرم نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کرکے ہیڈ ماسٹر تحسین عباس کو پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر اس سے قبل بھی میڈیکل بنیادوں پر چھٹی منظور کرنے کے سات ہزار روپئے لے چکا ہے۔

About The Author