دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چاغی میں وزیراعلی بلوچستان کے خلاف احتجاج ، روڈ بلاک

چاغی: واشک سے منتخب جےیوآئی(ف) کے ایم پی اے زابد ریکی نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف احتجاج کیاہے ، رکن صوبائی اسمبلی نے حامیوں کے ہمراہ بسیمہ میں سی پیک  کے تحت بننے والی سڑک پر دھرنا دے دیا۔

بسیمہ خضدار سی پیک شاہراہ پر احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

زاہد ریکی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے میرے حلقے میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے، پی ایس ڈی پی میں بھی واشک کے ترقیاتی اسکیمات نظرانداز کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے خلاف اسمبلی کے اندر بہت احتجاج کیا لیکن وزیر اعلی بلوچستان نے نظرانداز کیا،جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کروں گا۔

About The Author