دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سفارشات پر عمل نہ ہوا تو احتجاج میں شامل ہونگے، ڈاکٹر منیرصدیقی

پنجاب حکومت نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو وہ وائی ڈی اے کے لانگ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بہاول پور:: میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی )ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سےپنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں جاری احتجاج بارے  پی ایم اے بہاولپور کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

صدر پی ایم اے بہاولپور ڈاکٹر منیر صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہماری سفارشات پر عمل نہ کیا تو وائی ڈی اے کے لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیچنگ اسپتالوں میں ایم ٹی ائی ایکٹ کے نفاذ کے معاملے پر پی ایم اے بہاولپور کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو وہ وائی ڈی اے کے لانگ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 

ڈاکٹر منیر صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت نے وعدہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے حقوق کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گام اگر ایسا نہیں ہوا تو پی ایم اے کا راستہ بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہو گا۔ 

About The Author