نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چولستان میں 524 ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عابد وڑائچ کی سربراہی میں ہونے ولے آپریشن میں 400 ملین روپئے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس پر ناجائز قابضین نے فصلیں کاشت کر رکھی تھیں۔

بہاول ورانٹی کرپشن بہاولپور کی بڑی کاروائی، روہی چولستان میں 400 ملین مالیت کی 524 ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عابد وڑائچ کی سربراہی میں مختلف چکوک میں آپریشن کیا گیا۔

ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کاشف محمد علی کی ہدایت پر بہاولپور کی تحصیل یزمان کے مختلف چکوک میں انٹی کرپشن ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چک نمر 84, 85, 144 اور 149 ڈی این بی میں 524 ایکڑ سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عابد وڑائچ کی سربراہی میں ہونے ولے آپریشن میں 400 ملین روپئے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس پر ناجائز قابضین نے فصلیں کاشت کر رکھی تھیں۔

واگزار کرائی جانے والی اراضی سپُر داری پر چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے حوالے کر دی گئی ہے

About The Author