دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،15اکتوبر تک مختلف پروگرامز میں داخلے جاری

یہ بات ڈیرہ غازی خان کیمپس کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے گزشتہ روز مختلف تحصیلوں میں قائم اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مراکز کے دورے کے دوران مقامی عمائدین، اساتذہ اور طلباءو طالبات سے تبادلہ خیال کے دوران بتائی۔

علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019 کے بی ایڈ سمیت مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2019ہے۔

یہ بات ڈیرہ غازی خان کیمپس کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے گزشتہ روز مختلف تحصیلوں میں قائم اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مراکز کے دورے کے دوران مقامی عمائدین، اساتذہ اور طلباءو طالبات سے تبادلہ خیال کے دوران بتائی۔

انہوں نے مزید بتایا کے رواں سمسٹر خزاں2019 میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز جن میں ایک سال دورانیہ پر مشتمل ایم ایڈ پروگرام اور بی ایڈ (ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سال دورانیہ پر مشتمل) پروگرامز کے داخلے بھی ہو رہے ہیں ۔

قیصر عباس کاظمی نے بتایا کہ رواں سمسٹر خزاں 2019میں ایم ایس سی سطح پر اکنامکس، پبلک نیوٹریشن، پاکستان سٹڈیز ، ایڈمنسٹریٹو سائنس اور جنڈر اینڈ ویمن سٹڈیز میں جبکہ ایم اے اردو، عربی، اسلامک سٹڈیز اور ایم کام(اکاونٹنگ اینڈ فنانس ) کے داخلے ہو رہے ہیں ۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری سطح پر ایجوکیشن (ADE)کامرس (ADC) اور ایسوسی ایٹ ڈگری بزنس)ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ) کے داخلے بھی جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سمسٹر خزاں 2019 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مختلف ڈسپلنسز میں چار سال دورانیہ پر مشتمل بی ایس پروگرام، چار سالہ ڈگری پروگرام بزنس ایڈ منسٹریشن ، مختلف پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ پروگرامز اور فرنچ آن لائن پروگرام میں داخلے کر رہی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ پہلے سے داخل (جاری) طلباءو طالبات کو چاہیئے کہ وہ 14اکتوبر 2019 سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp://online.aiou.edu.pkپر خود کو رجسٹرکرالیں۔15اکتوبر2019 کو رواں سمسٹرکے داخلوں کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔

About The Author