مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نشتر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ تمام مریض نشتر اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ملتان: نشتر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ تمام مریض نشتر اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، آئیسولیشن وارڈ میں داخل 9 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ 7 مریضوں کی رپورٹس آنا باقی ہیں، نشتر اسپتال سے پانچ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

ادھروفاقی دارالحکومت کےپمزاسپتال میں گزشتہ روز ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض آئے ۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ 50 مریضوں میں ڈینگی پازیٹو اور علاج جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈینگِی کے آئیسولیشن وارڈ میں 65 سے زائد مریض داخل ہیں۔ڈینگِی کے 2900سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں ٹریٹ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز میں اب تک ڈینگی کے چھ ہزار سے مشتبہ مریض لائے گئے۔

پولی کلینک کے ترجمان کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 87 سے زائد مریض داخل ہیں۔

پولِی کلینک ڈینگی مریضوں کی تعداد کے پیش نظر 50 بیڈز میں اضافہ کر دیا گیاہے۔پولی کلینک میں اب تک چار ہزاز مشتبہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

%d bloggers like this: