راولپنڈی:پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا مکمل فضائی جائزہ لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے دستے بھی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور امدادی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ تصاویر میں میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے متاثرہ علاقے دیکھے جا سکتے ہیں۔ فضا سے لی گئی تصاویر میں منگلا ڈیم سے نکلنے والی نہر کے متاثرہ پل کی بھی تصویر بھی شامل ہے جس کا ایک حصہ متاثرہ ہوا۔
جاری کردہ تصاویر میں نہر میں پڑنے والا شگاف بھی دکھایا گئی ہے جہاں سے پانی قریبی علاقے میں داخل ہو رہا ہے تاہم این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ پانی کھیتوں سے ہوتا ہوا دریائے جہلم میں چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے آزاد کشمیر میں تباہی ،20افرادجاں بحق ،300سے زائدزخمی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور