دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی اوراس کے لیے دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

کراچی : سری لنکن  کرکٹ  ٹیم  دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد  ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پرہوئی جہاں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ 

سری لنکن ٹیم نےپاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 2008 میں ایک روزہ میچ کِھیلا تھا۔ سری لنکن ٹیم آج آرام کل پریکٹس کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے روانگی سے قبل ایس ایل سی ہیڈکوارٹر میں خصوصی دعا کی۔

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی اوراس کے لیے دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

About The Author