دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری لنکن کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہوگئی ہے جو آج بعداز دوپہر کراچی پہنچے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے روانگی سے قبل ایس ایل سی ہیڈکوراٹر میں خصوصی دعا بھی کی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم دوپہر تین بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین  ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔

About The Author