نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرپور خاص: خاتون کے ہاں دو سر والے بچے کی پیدائش

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ  زوجہ علی محمد کھوسو کا آپریشن سندھ میڈیکل سینٹر میں ہوا بچے کو دونوں سر جسم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور بچہ ابھی تک زندہ ہے ـ

میرپورخاص کی تحصیل ڈگری  کے ایک  نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری کے نجی اسپتال سندھ میڈیکل سینٹر میں نیو دمبالو نامی گاؤں  کے رہائشی علی محمد کھوسو کی بیوی کے ہاں دو سر والے بچے کی پیدائشں ہوئی ـ

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ  زوجہ علی محمد کھوسو کا آپریشن سندھ میڈیکل سینٹر میں ہوا بچے کو دونوں سر جسم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور بچہ ابھی تک زندہ ہے ـ

نجی اسپتال کے انچارچ ڈاکٹر منصور بھڑ گڑی سے جب اس سلسلے میں معلومات لیں تو انکا کہنا تھا کہ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت ٹھیک اور تندرست ہیں بچہ میل ہے اور اسکے سر کا الگ ہونا مشکل ہے۔

ڈاکٹر منصور نے کہا کہ  دونوں کے سر جدا کرنے کے حوالے سے کوئی ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے ـ

دوسری جانب بچے کے والد علی محمد کھوسو کا کہنا تھا کہ یہ سب قدرت کی جانب سے ہے ـ ہمیں ڈاکٹر نے بچے کو کراچی لیجانے کا کہا ہے ہم بچے کو کراچی لیکر جائیں گے اور بچے کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ـ

About The Author