دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گورنمنٹ آف کامرس کالج کوٹ ادو کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب

پرنسپل گورنمنٹ آف کامرس کالج محمد زبیر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کالج کی کافی عرصہ سے اپنی عمارت نہیں تھی کئی سالوں سے وہ کرایہ کی عمارتوں میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے ۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری  اشرف خان رند نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کے لیے ممکن ہو سکے ۔
اشرف رند نے کہا کہ اس سلسلے میں جہاں حکومت پنجاب تعلیمی نصاب کی بہتری کی طرف توجہ دے رہی ہے وہیں ہر تعلیمی ادارے کو سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ آف کامرس کالج کی  نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر شعبہ بالخصوص تعلیم کے شعبہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا بین الاقوامی ادارے بر ملا اعتراف کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کی علم دوست پالیسیوں،میرٹ پر بھرتی اور تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں کے فنڈز کا اجراء شاندار نتائج دکھا رہا ہے۔
انہوں نے علم اور ریسرچ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس گمشدہ میراث کو دوبارہ حاصل کرکے ہی ہم بھی ترقی یافتہ ممالک ہی صف میں اپنا مقام اور ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ آف کامرس کالج محمد زبیر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کالج کی کافی عرصہ سے اپنی عمارت نہیں تھی کئی سالوں سے وہ کرایہ کی عمارتوں میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے ۔
انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے اس تعلیمی ادارے کو اپنی عمارت ملی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ عمارت میں مزید کمروں اور کمپیوٹر لیب کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالج کے طالبعلموں نے ہمیشہٹاپ پوزیشن حاصل کی ہیں، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حناملک،سابق پرنسپل پروفیسر خالد محمود سمیت تدریس سے وابستہ افراد،معززین علاقہ وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

About The Author