اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈینگی کی روک تھام کے لیے بہاولپور میں آگاہی واک

ڈینگی کی روک تھام اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر بتانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور سمیت ضلع بھر کے سیکریٹری یونین کونسلز واک میں شریک ہوئے

بہاولپور: ڈینگی کی روک تھام اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر بتانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور سمیت ضلع بھر کے سیکریٹری یونین کونسلز واک میں شریک ہوئے

ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور نے بھی اقدامات تیز کر دئیے ہیں۔ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے شرکت کی۔

واک میں ضلع بھر سے سکیرٹری یونین کونسلوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذاکر علی کا کہنا تھا کہ دہی علاقوں میں بھی ڈینگی کے خلاف اگای پھیلا رہے ہیں۔ واک میں شریک لوگوں کو بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں اس پیغام کو عام کریں تاکہ اس وائرس سے لوگ محفوظ رہ سکیں

%d bloggers like this: