دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سےبہاول پورمیں تقریب

عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور سمیت پروفیسرز، اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے خواندگی کے موضوع پر خاکے پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لٹریسی ریٹ بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

ڈسٹرکٹ لٹریسی ایجوکیشن آفیسر زاہد خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہمارا مشن پاکستان میں خواندگی کی شرح بڑھانا ہے جس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تقریب میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور سمیت مختلف اداروں سے پروفیسرز استاد اور طلبا نے شرکت کی۔

About The Author