پنجاب حکومت نے چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ (شمالی ) پنجاب کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی ۔ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ڈرافٹ بل تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ڈرافٹ بل پیش کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی بنانے کاعمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام سے چکوال اور ملحقہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،