دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی وزیر ترکی جانے کیلئے اپنا بھول کر بیوی کا پاس پاسپورٹ اٹھالائے

اسلام آباد ائرپورٹ پر وفاقی وزیر کے اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں ،بھاگ کر گھر سے پاسپورٹ لانا پڑا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات گئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب  وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ترکی جاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ گھر چھوڑ آئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ غلام سرور خان استبول روانگی کے وقت اہلیہ کا پاسپورٹ ساتھ لے آئے ۔

دوران امیگریشن حکام نے بتایا پاسپورٹ آپ کا نہیں اہلیہ کا یے –

پرواز ٹی کے 711 کی روانگی میں چند منٹ باقی تھے
پروٹول اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں ۔
پروٹوکول سٹاف کو بھاگ دوڑ میں غلام سرور خان کے گھر سے پاسپورٹ لانا پڑا۔

پاسپورٹ لائے جانے کے بعد وفاقی وزیر استنبول روانہ ہوسکے۔

About The Author