دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منشیات نہ ملنے پر نوجوان کا انوکھا احتجاج

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ذہنی معذور نوجوان منشیات کا عادی ہے جس کا تعلق مظفرگڑھ شہر سے تھا منشیات مہنگی اور نہ ملنے پر احتجاجی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوٹ ادو(تجصیل رپورٹر)کیپکو روڈ پر ذہنی معذور نوجوان 70 فٹ اونچے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ریسکیو اہلکاروں کی جانب 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد زہنی معذور نوجوان کو باحفاظت نیچے اتار کر اسپتال منتقل کردیا۔
 تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کیپکو روڈ پر ذہنی معذور اور منشیات کا عادی نوجوان بطور احتجاج بجلی کے بغیر تاروں والے کھمبے پر چڑھ گیا ۔
کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کو ریسکیواہلکاروں نے نیچے اتار لیا
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذہنی معذور نوجوان بجلی کے کھمبے پر 60 فٹ کی اونچائی پر پہنچ کر نیچے کود کر خودکشی کرنے کے اشارے کرتا رہا۔
شہریوں کی کثیر تعداد ذہنی معذور کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی ، در ایں اثنا ریسکیو اہلکار نوجوان کو کھمبے سے نیچے اتارنے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھتے ہوئے 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد اسے کھمبے سے باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ذہنی معذور نوجوان منشیات کا عادی ہے جس کا تعلق مظفرگڑھ شہر سے تھا منشیات مہنگی اور نہ ملنے پر احتجاجی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author