نوشکی: جنگلی جانوری لگڑ بگڑ کے غیر قانونی شکار کرنے والے 3 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے 3 ماہ قید اور 45،45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نوشکی کے علاقے قبول میں غیر قانونی طور پر لگڑ بگڑ کا شکار کرنے والے 3 ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرکے گرفتار کیا۔
سرکاری ٹیم میں تحصیلدار نوشکی عبدالغفار نوتیزئی اور ایس ڈی او وائلڈ لائف عطاء الرحمان بھی شامل تھے۔
ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں جوڈیشل مجسٹریٹ روزی خان کاکڑ کی عدالت نے 3 ماہ قید اور 45،45 ہزار فی کس جرمانہ کی سزا سنائی ۔
واضح رہے کہ جنگلی جانوروں کے شکار پر ضلع نوشکی کی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کا فیصلہ آیا ہے۔
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
بلوچستان یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال جاری،تدریسی عمل معطل
بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں