دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف احتجاج

ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی طرف سے پریس کلب دائرہ دین پناہ کے سینئرصحافی ”روزنامہ خبریں“کے نمائندہ خصوصی مخدوم محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔
 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی طرف سے پریس کلب دائرہ دین پناہ کے سینئرصحافی ”روزنامہ خبریں“کے نمائندہ خصوصی مخدوم محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف پریس کلب کوٹ ادو کے صحافیوں نے زبردست احتجاج کیاہے ۔
کوٹ ادو پریس کلب کے صدرحاجی محمد سلیم ریاض،سرپرست اعلیٰ محمد طاہرروحانی،سابق صدر شیخ محمد عثمان،سابق صدر بابر عزیز چوہدری،رائے طاہر اعجاز، شیخ فیاض احمد،سعید احمد انصاری،محمد اظہرر فاروق،عمر دراز،ڈاکٹر عبدالشکور،طارق اسماعیل بھٹہ طارق روحانی ودیگر پریس کلب کے ممبران نے اس
اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ان گھناؤنے کاموں سے صحافی برادری کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ صادق علی ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے اور ایس ایچ اوفاروق آفاق کا  تھانہ دائرہ دین پناہ سے فوری تبادلہ کیا جائے۔

About The Author