دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور:سول اسپتال کے عملے کا کشمریوں سے اظہار یکجہتی

ملک بھر کی طرح سول ٹیچنگ اسپتال بہاولپور کی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل کی خواتین نے کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ۔

بہاول پور: سول اسپتال بہاولپور کی ڈاکٹرز، نرسز ، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خواتین نے کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر رانا یوسف نے بھی خواتین کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیا۔

ملک بھر کی طرح سول ٹیچنگ اسپتال بہاولپور کی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل کی خواتین نے کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ۔

خواتین کا کہنا تھا کہ خون کے اخری قطرے تک کشمیر کا ساتھ دیں گے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیری خواتین اور عام لوگوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے کا گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم  کشمیری بہنوں اور بھائیوں  کے ساتھ کھڑی ہے۔

About The Author