بہاولپور:بھارتی ریاست راجھستان سے آنے والے ٹڈی دل کے بڑے لشکروں نے روہی چولستان میں واقع قلعہ ڈیراورکے قریب مختلف علاقوں میں فصلوں پرحملہ کیا ہے۔
فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن اور چولستان ترقیاتی ادارہ کی ٹیموں نے 24 گھنٹوں میں 500 ایکڑ پر سپرے کر کے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن اور چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کی جانب سے ٹڈی دل کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے جاری آپریشن میں ٹڈی دل کے سینکٹروں لشکروں کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان سے آنے والے ٹڈی دل کے نئے لشکر قلعہ ڈیراورکے علاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔
چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلعہ ڈیراورکے قریبی علاقوں میں 500 ایکڑ رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹڈی دل کے بڑے لشکر بھارتی سرحد سے سینکڑوں کلو میٹر دور قلعہ ڈیراور کے قریب پہنچے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ