اسلام آباد:کھیلوںکے شائقین کے لئے بڑی خبر آئی ہے . کھیلوں کے شائقین جلد پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب ٹاپ پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ایتھلیٹ کو میراتھن ریس میں دوڑتے ہوئے دیکھیں گے.
دنیا میں سب سے بلند مقام پر دوڑی جانے والی اس میراتھن ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بننے جا رہے ہیں جن میں سب سے اہم 15000 فٹ سے زائد بلندی پر دوڑنے کا ریکارڈ ہے.
کھیلوں کی تاریخ میں اس بلندی پر ایسی کوئی ریس نہیں منعقد ہوئی. ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میراتھن میں سترہ ممالک کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جو الٹرا میراتھن، میراتھن، اور ہاف میراتھن ریسوں میں شرکت کریں گے.
ان مقابلوں سے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی .
اس ریس کے حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا گیا جس میں بیرون ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کے تاثرات دکھائے گئے ہیں.
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی