دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں مختلف طلبہ تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں طالب علموں نےشرکت کی ۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں‌واقع اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ نے فیسوں‌میں‌اضافے کے خلاف ،میرٹ‌اور سکالرشپ کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا.

احتجاجی مظاہرے میں مختلف طلبہ تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں طالب علموں نےشرکت کی ۔

اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج فیسوں میں اضافہ کے خلا ف ہے . اسی طرح ہم میرٹ اوراسکالر شپ کی بحالی بھی چاہتے ہیں.

احتجاجی طلبہ نے اپنے احتجاج میں نئے ہاسٹلز کا مطالبہ بھی کیا.

طلبہ تنظیموں سے وابستہ لیڈرز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر طلبہ و طالبات کی تذلیل بند کی جائے.

احتجاجی واک یونیورسٹی کے اندر اسلامک یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت کی گئی.

طلبہ تنظیموں‌نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم یونیورسٹی کے اندر اور باہر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے.

About The Author