مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زرعی زمین فوج کو دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کے ابتدائی دلائل سُنے۔

لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے کے روکنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کی ہے۔

پیر کو ابتدائی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سنگل بینچ نے زرعی مقاصد کے لیے زمین فوج کو دینے کا اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کے ابتدائی دلائل سُنے۔

پنجاب حکومت نے اپیل میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے کیونکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔

حکومتی اپیل کے مطابق ایگریکلچرل پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے کالعدم قرار دیا۔

اپیل کے مطابق قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کر سکتی ہے۔

پنجاب کی نگران حکومت نے عدالت کو بتایا کہ منصوبہ نگران حکومت نے شروع نہیں کیا اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ زمین فوج کو دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ ختم کیا جائے۔

عدالت نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے دونوں فریقوں سے تفصیلی تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جسٹس قاضی فائز کیس: نظر ثانی اپیل میں سرینا عیسٰی کے اضافی دلائل کیا ہیں؟۔۔۔اسد علی طور

نظر ثانی اپیل میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہم انکشافات۔۔اسد علی طور

%d bloggers like this: