نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیالکوٹ میں پہلا انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم

میوزیم کی ٹکٹ 50روپے رکھی گئی ہے جبکہ 18سال سے کم عمر طلبہ وطالبات کیلئے صرف 10روپے ٹکٹ ہوگی۔

پاکستان میں کھیلوں کے سازوسامان کے حوالے سے معروف شہر سیالکوٹ میں پہلے انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم (عجائب گھر) کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔

اس عجائب گھر میں اس شہر کےباکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں سے تیارکردہ مصنوعات کو نمائش کےلئے رکھا گیاہے۔

سیالکوٹ میں پیرس روڈ پر واقع بزنس اینڈ کامرس سنٹر میں پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480واں انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم ہے۔

میوزیم میں باکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر، میوزک انسٹرومنٹس، ہوزری،کچن اور سپورٹس گڈز کے 45 چھوٹے بڑے صعنتی یونٹس کی مصنوعات کو نمائش کا حصہ بنایا گیاہے۔

صعنتکاروں کا کہنا ہے اگر حکومت سیاحت کو فروغ دے تو اس طرح کے عجائب گھر(میوزیم) نہ صرف پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کرسکتے ہیں بلکہ پاکستانی معیشت پر بھی اس کے  مثبت  اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں صعنتکاروں کے ساتھ شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور میوزم کے قیام کو خوش آئند قرار دیاہے۔

شہریوں کےلیے میوزیم کی ٹکٹ پچاس روپے جبکہ اٹھارہ سے کم عمر اور طلبہ طالبات کےلیے صرف دس روپے کی ٹکٹ رکھی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلا ل حیدر نےافتتاحی تقریب سے خطاب میں  کہاکہ سیالکوٹ انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم پاکستان کااپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480 واں میوزیم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے قیام سے سیالکوٹ کے باکمال ہنر مندکاریگروں اور بزنس کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر اورسپورٹس گڈز کی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔  میوزیم میں سیالکوٹ 45چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میوزیم کی ٹکٹ 50روپے رکھی گئی ہے جبکہ 18سال سے کم عمر طلبہ وطالبات کیلئے صرف 10روپے ٹکٹ ہوگی۔

About The Author