نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھوک نہ لگنے سے پریشان ہیں تو یہ پڑھیں؟

تلسی کے پتوں کو چند روز مسلسل استعمال کریں تو بھوک کی کمی اور غذا کے جسم کا حصہ نہ بننے کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسم غذا کو قبول کرنے اور اسے جلد ہضم کرنے لگتا ہے۔

اسلام آباد: السراورمعدے کی تیزابیت پریشان کن طبی کیفیات میں سے ایک ہے۔ اس کے لئے درست دوا کا انتخاب اور بھی بڑا مسئلہ ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا ان مسائل کا شکار ہے تو پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، تلسی کے پتے استعمال کریں اور فوری آرام پائیں۔

ماہرین طب کے مطابق کھانا کھانے کے بعد تلسی کے چند پتے چبانے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک تیزابیت کا فوری خاتمہ ہے۔

انگریزی میں ” Basil”  کہلانے والی تلسی کو شعبہ طب میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس کا استعمال کئی بیماریوں سے ناصرف محفوظ رکھتا ہے بلکہ اسے کھانسی سے لے کر کینسر جیسے مرض کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تلسی کے پتوں کو چند روز مسلسل استعمال کریں تو بھوک کی کمی اور غذا کے جسم کا حصہ نہ بننے کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسم غذا کو قبول کرنے اور اسے جلد ہضم کرنے لگتا ہے۔

تلسی کے دیگر فوائد:

  • تلسی جسم میں ہارمون اور منرل کا توازن برقرار رکھنے میں مددگار رہتی ہے۔
  • یہ جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔
  • جلد کو دانوں اور چکناہٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔
  • اس کا استعمال کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔
  • تلسی میں ”اینٹی ایجنگ” خصوصیات بھی موجود ہیں۔
  • اس کے پتے دودھ میں ڈال کر پینے سے ناصرف جسم کو زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

About The Author