نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محتاط رہیں: ڈارک موڈ آنکھوں کیلئے شدید نقصان دہ ہے

انسانی بینائی پہ کی جانے والی تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگ ڈارک موڈ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کے اردگرد ہر چیز سورج کی روشنی یا برقی قمقموں کے باعث عموماً سفید بیک گراؤنڈ میں ہوتی ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں سماجی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی زیادہ تر ایپلیکیشنز (ایپ) اور ویب سائٹس میں ’ڈارک موڈ‘ نامی ایک فیچر پایا جاتا ہے۔

یہ فیچر ایپس اور سائٹس کے سفید بیک گراؤنڈ کو گہرے رنگ کی تھیم میں بدل دیتا ہے اور آج کل زیادہ تر صارفین ہمہ وقت اسی فیچر کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈارک موڈ میں ایپیس اور سائٹس کا استعمال آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس موڈ کے استعمال سے ارتکاز کے مسائل جنم لیتے ہیں اور موبائل یا ڈیوائس کی بیٹری بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہاں یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ مائیکروسافٹ آؤٹ لُک، جی میل، ریڈ اٹ اور یوٹیوب جیسے سافٹ ویئرز اور ایپلیکیشنز میں بھی ڈارک موڈ پایا جاتا ہے۔

انسانی بینائی پہ کی جانے والی تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگ ڈارک موڈ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کے اردگرد ہر چیز سورج کی روشنی یا برقی قمقموں کے باعث عموماً سفید بیک گراؤنڈ میں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ استعمال کی زیادہ تر چیزوں کیلئے گہرے رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

گہرے رنگ والی اسکرین آپ کی آنکھوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ گہرے بیک گراؤنڈ کو دیکھنے کیلیے آنکھوں کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے نتیجتاً آنکھوں میں خشکی اور نظر کی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنی ڈیوائس کی روشنی کے معیار کو ایسے ایڈجسٹ کریں کہ وہ آپ کے ماحول سے زیادہ گہرے رنگ کی نہ ہو۔

ساتھ ہی ساتھ، آنکھوں کو آرام دینے کی ایک تکنیک یہ بھی ہے کہ ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لیے اپنی نظریں اسکرین سے ہٹا لیں اور کسی 20 فٹ دور رکھی چیز کو دیکھیں۔

About The Author