الائچی جنوبی ایشیا کے تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال ہوتی ہے تاہم سبز رنگ کے اس مصالحے کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے۔
کینسر کے جراثیم مارنے کی صلاحیت
دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک کینسر ہے۔ الائچی اور دارچینی کو عرصہ دراز سے کینسر کے جراثیم مارنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ان دونوں مصالحہ جات کے استعمال سے کینسر کے امکانات 48 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
دل کے پٹھوں کی مضبوطی
الائچی دل کے پٹھوں کی مضبوطی کا سبب بنتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، دل کے پٹھوں کو کمزور کر دیتا ہے، الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے جس کے باعث دل کے پٹھے متاثر نہیں ہوتے۔
خون میں شوگر کا توازن برقرار رکھنا
الائچی خون میں شوگر کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اور انسان تندرست اور توانا رہتا ہے۔
ذہنی صحت کی بحالی
الائچی کو ایک بہترین اینٹی ڈپرسنٹ مانا جاتا ہے۔ الائچی کا تیل ڈپریشن کے شکار افراد کو دی جانے والی تھیراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ذہنی دباؤ میں بھی اسے سود مند دوا مانا جاتا ہے۔
دانتوں کے لیے بہترین دوا
ایورویدا اور چینی ادویات میں صدیوں سے الائچی دانتوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں موجود جراثیم کش اجزا دانتوں میں پائے جانے والے جراثیم کو مارنے کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔
اے وی پڑھو
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چودہویں قسط||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
نیلے والی تیری، پیلے والی میری!||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی