نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری رکن اسمبلی رہینگے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

عدالت عالیہ نے این اے 265 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

کوئٹہ:بلوچستان کے الیکشن ٹریبیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی بطور ممبر پارلیمنٹ نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ 

عدالت عالیہ نے این اے 265 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ 

ڈپٹی اسپیکرقومی اسملبی  قاسم خان  سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ محمد ریاض  نے درخواست دہندہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے  عدالت میں دلائل دیے۔ 

صاحبزادہ لشکری رئیسانی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں کل ایک لاکھ 14 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔ ایک لاکھ میں سے صرف 50 ہزار ووٹ درست قرار دئیے گئے۔ 
حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا کی رپورٹ بھی الیکشن ٹریبونل میں پیش کی گئی ۔

دوران سماعت آج  الیکشن ٹریبونل میں دونوں فریق اور ان کے حامی موجود تھے۔ کیس کی سماعت 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ 

این اے 265 میں دھاندلی کے خلاف درخواست بی این پی کے رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی نے دائر کی تھی۔ 

درخواست کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی۔ 

About The Author